فلسطین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطین میں فائرنگ سے دو مزید اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ ایلینبی کراسنگ کے قریب فائرنگ سے ہلاک دو افراد فوجی تھے، دریائے اردن پر واقع ایلینبی کراسنگ مغربی کنارے کو اردن سے ملاتی ہے۔
قبل ازیں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ایک ملٹری آپریشن کے دوران ہونے والے دھماکے میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا جب وہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔
یاد رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے میں 1500 افراد مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر فوجی اہلکار تھے۔
اس کے بعد غزہ میں حماس کے ساتھ سرحد پر یا اندرون شہر دوبدو جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 879 ہے۔






















