انڈونیشیا کے صوبے ویسٹ پاپوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے خوفناک جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں روس کے علاقے کامچٹکا میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق کامچٹکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،گہرائی 127 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔






















