گوجرانوالہ میں موڑ ایمن آباد میں چار بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، پنجاب فرانزگ سائنس ایجنسی کی رپورٹ منظرعام پرآگئی۔
پنجاب فرانزگ سائنس ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق گوجرانوالہ میں مضرصحت کھانا کھانے سے مرنے والے بچوں کے کھانے میں زہر کی تصدیق ہوگئی ہے،مرنے والے 3 بچوں میں فاسفین پوائزن کے شواہد ملے ہیں۔
رپورٹ کےمطابق بچوں کو فاسفین پوائزن دیا گیا تھا جو ہلاکت کا باعث بنا،بچوں کی موت میں فوڈ پوائزنگ کے شواہد نہیں پائے گئے۔
رپورٹ کی روشنی میں پولیس نےجاں بحق بچوں کےاہلخانہ سے تفتیش شروع کردی،بچوں کےباپ انٹرنیشنل کبڈی پلیئر و پولیس اہلکار نوید پہلوان سے بھی تفتیش جاری ہے۔
گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں 29 جون کو زہریلے کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی جس کے باعث 3 بچے پہلے ہی دم توڑ گئے تھے جب کہ چوتھی بچی گزشتہ رات انتقال کرگئی۔






















