امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے پرتپاک استقبال کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےدورہ لندن کے دوران برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے مہمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا، پرتپاک استقبال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار تشکر کرتے ہوئےکہا دونوں ملکوں کے تعلقات قابل فخر ہیں۔
برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوئم نےخطاب کرتے ہوئےکہا امریکا اوربرطانیہ قریبی رشتہ دارکی طرح ہیں، برطانیہ دو عالمی جنگوں میں امریکا کےساتھ مل کر لڑا اورجبر کو شکست دی،آج ایک بار پھر جبر نے یورپ کو دھمکی دی ہے،ہم اورہمارے اتحادی یوکرین کی حمایت میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،فلسطینی پرچم اٹھائےمظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے،مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔






















