نگران حکومت کی جانب سے حج کے لیے درخواستیں وصول کرنیکی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری حج کا کہنا ہے کہ 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جج درخواستیں وصول کی جائیں گی،حج پیکج میں قربانی کے پیسے شامل نہیں، 60 ہزار روپے قربانی کے لئے الگ فراہم کریں گے،مختصر حج کے لئے اضافی 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔
سعودی وزیر حج نےکہا کہ آپ ہمیں جلدی پیسے ادا کریں تاکہ اپ کو بہترین جگہیں ملی۔نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 2024 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
حج پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی اسکیمز کا غیر استعمال شدہ اسپانسر شپ کوٹہ سعودی عرب حکومت کو واپس کر دیا جائے گا۔ حج گروپس آرگنائزرز کے مالی انتظامات کے حوالے سے ایک فول پروف مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔