کراچی میں سی ویو کےقریب گاڑی سے خاتون اورمردکی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ویو اپارٹمنٹ کے قریب سفید رنگ کی پراڈو گاڑی سے مرد اور خاتون کی لاش ملی ہے، مردکی شناخت شہبازملک کےنام سےہوئی جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔شہباز ملک ریٹائرڈ سرکاری افسر تھا اور گاڑی بھی ان کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر موت کی وجہ دم گھٹنا ہو سکتی ہے ، جائے وقوع پر فارنزک ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ، مزید تحقیقات جاری ہے۔






















