بلوچستان کے ڈسٹرکٹ شیرانی ٹاؤن میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ جس میں ایک اہلکار شہید، دو زخمی اور ایک لاپتا ہو گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق تھانے پر حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو اہلکار سپائی واحد خان اور کالو خان زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد سے ایک لیویز سپاہی اعظم خان لاپتہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق ڈی سی کی سربراہی میں فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور لاپتہ سپاہی کی تلاش اور سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔






















