سیشن کورٹ اسلام آباد نے چھبیس نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔
سینئرسول جج مبشرحسن چشتی نےکیسز کی سماعت کی،پی ٹی آئی کےکچھ کارکن عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی سردارمصروف خان نےاستدعا کی کہ جوملزمان پیش نہیں ہورہے ان کو اشتہاری قراردے کر چالان منگوایا جائے۔
عدالت نےپیش ہونےوالےملزمان کی حاضری لگا کر انھیں جانےکی اجازت دیدی،عامر کیانی اورعمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پرسرکارکو نوٹس جاری کر دیا۔
دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنما بری ہو چکے ہیں،کیس کی مزید سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔






















