اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوگیا ہے۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھاگیا،دوران ٹریڈنگ 1100 سےزائد پوائنٹس کی تیزی کیساتھ 155000 پوائنٹس کی حدبحال ہوگئی،ہنڈریڈانڈیکس 945 پوائنٹس بڑھکر 155384 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوران ٹریڈنگ سیمنٹ , بینکنگ ، آئی ٹی اور فرٹیلائزر کمپنیز کےشیئرزمیں خریداری دیکھی گئی،آج مارکیٹ میں 32 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 86 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔





















