قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 4 سال ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد ورلڈکپ میں ناقص کاکردگی اور کرکٹ بورڈ کے اکھاڑ پچھاڑ کرنے کے فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے از خود نم آنکھوں اور کانپتے ہاتھوں سے پیغام جاری کرتے ہوئے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
کپتان بابراعظم کے فینز کوئی معمولی فینز نہیں بلکہ وہ ہر حال میں اپنے ہیرو کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا مظاہرہ ٹویٹر پر جاری ٹاپ 5 ٹرینڈز میں دیکھتی آنکھوں کیلئے کافی ہے ۔
اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر بین الاقوامی سطح پر لوہا منوانے والے بابراعظم کے فینز پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں جو ان کے 'تخت ' چھوڑنے کے فیصلےکو "بہترین فیصلہ "(Good Decision)قرار دے رہے ہیں ۔
' بہترین فیصلہ ' (Good Decision) ایکس (سابق ٹویٹر)پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہاہے جو کہ لازمی طور پر کچھ ہی دیر میں ٹاپ ٹرینڈ ہو گا ۔
Kuch der ki khamoshi hai, phir shor ayega, tumhara sirf waqt aya hai hamara daur ayega 🥺💔.
— Abdullah Orakzaiii (@AbdullahOrkzy23) November 15, 2023
Good decision captain you're undoubtedly the best batter Pakistan has ever produced, we cant be wasting such a great in sich dirty politics🥺🙏🏻.#BabarAzamIsMyCaptian #BabarAzam𓃵 https://t.co/HW5AQnAZKw pic.twitter.com/QRUOKQQ4Na
بابراعظم آج ذکاء اشرف سے ملاقات کیلئے پی سی بی ہیڈ کواٹر پہنچے تو وہاں فینز کی بھاری تعداد ان کا پہلے سے انتظار بھی کر رہی تھی اور ان کی آمد پر نعرے بازی بھی کی گئی، جو کہ یقینا کھلاڑی کیلئے ایک جذباتی لمحہ رہا ہو گا ۔
Babar Azam resign our king His been step down from the captancy
— M Ahmad 🖤 (@m_ahmad_ad1) November 15, 2023
This shell to pass #CWC23 #BabarAzamIsMyCaptian #BabarAzamIsMyPride #ViratKohli𓃵 #INDvsNZ #IndiaVsNewZealand #BehindYouBabarAzam good decision
Shan masood pic.twitter.com/R1qU4CsyyI
ایکس پر جاری ٹرینڈ سے ظاہر ہو تا ہے کہ بابراعظم کے چاہنے والے جہاں غمگین ہیں وہیں وہ اس خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں کہ انہیں اب اپنے 'کپتان 'کی جانب سے بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا جو ان کا خاصہ ہے ۔ بابراعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں تقریبا اڑھائی سال بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن سنبھالے رکھی جو کہ اپنے آپ میں ایک تاریخی اعزاز ہے ۔وہ ماضی میں دنیائے کرکٹ کے کئی اہم ترین ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مستقبل میں مزید کرنے کی جستجو رکھتے ہیں ۔
Good decision and bad timing. PCB shitfest continues. Thank you skipper for the highs of this career. #BabarAzam https://t.co/352LBFnzS2 pic.twitter.com/TUBhRDAqSe
— Marwah Khan (@TheMarwahKhan) November 15, 2023
Respect. Good decision for his own batting and mental health. IA you will win many matches for Pak ❤️ https://t.co/K55XNLnEqk
— Areeba (@arieba_chaudryy) November 15, 2023
شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل سے قومی ٹیم اور پھر ٹی ٹوینٹی تک کی کپتانی کا سفر بابراعظم کی قیادت میں طے کیا جس کیلئے وہ بابراعظم کو اپنے استاد اور بہترین ساتھی کے طور پر جانتے ہیں بلکہ ان کا احترام بھی ویسا ہی کرتے ہیں ، یقینا بابراعظم اپنے ' شاگردوں ' کو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوش ہوں گے ۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سابق کپتان کا شکریہ ایکس (سابقہ ٹویٹر )پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جس طرح کیا ہے اس سے محبت اور ٹیم کے درمیان پایا جانے والا اتحاد جھلکتا ہے ۔
- @babarazam258: under your exemplary leadership, it's been a privilege to witness true teamwork and camaraderie. Your forefront leadership and commitment to team unity and collective success are commendable.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) November 15, 2023
Looking forward to seeing you break more batting records, In sha… pic.twitter.com/J8mTqfjtD5
بابراعظم کے استعفے کے فیصلے کے بعد اگر یہ کہا جائے کہ سب سے پہلے بیان محمد رضوان نے جاری کیا تو غلط نہ ہو گا انہوں نے بابر کو ' دلوں کا کپتان' قرار دیا جو کہ ان کی شخصیت کے ساتھ عین میل کھاتا ہے ۔
ٹویٹر پر تیسرے نمبر پر ' میرکپتان بابراعظم ' Babar Azam is My Captain)) ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ان کے چاہنے والے سابق کپتان کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
So, after Babar Azam announced his resignation as Pakistan's Captain, my friend's brother (a passionate Babar fan) went to Babar's home to show his support.
— Israr Ahmed Hashmi (@IamIsrarHashmi) November 15, 2023
And, Babar being nice and humble as he always is, obliged with pictures and autograph ❤️#ThankYouBabarAzam pic.twitter.com/DrjKo6ytBC
قومی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے جہاں سخت فیصلے کیئے وہیں قومی اثاثوں کو استعمال کرتے ہوئے انہیں اہم ترین ذمہ داریوں سونپی، محمد حفیظ ڈائریکٹر بنایا، ٹی ٹوینٹی کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی، وہیں ٹیسٹ کی قیادت نوجوان کھلاڑی شان مسعود کے حوالے کر دی تاہم ایک روزہ میچز کے کپتان کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا جو کہ یقینا دورہ آسٹریلیا سے قبل سامنے آ نے کا امکان ہے ۔