قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔
خبر رساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق صدرٹرمپ نے نیویارک میں قطری وزیراعظم کی میزبانی کی،ملاقات میں بطور ثالث قطر کے کرداراورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی ملاقات میں شامل تھے۔
اس سے پہلے قطری وزیراعظم نے امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی،جس میں دوحہ پراسرائیلی حملے اور دو طرفہ دفاعی معاہدوں پر بات چیت کی گئی۔






















