امریکا نے 32 اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں سے 23 کا تعلق چین سے ہے،بھارت، ایران ، ترکیے کے ادارے بھی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے غیرملکیوں پر واضح کیا ہے کہ تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔






















