چاہت فتح علی خان نے برطانیہ میں انڈے پھینکے کے واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے رد عمل جاری کر دیاہے اور ذمہ داران کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر انڈے پھینکنے کا واقعہ برطانیہ کے شہر بلیک برن میں 19 جون کو پیش آیا، اس واقعہ سے 10 سے 12 دن پہلے میرے شو کی بکنگ ہوئی تھی ، میں نے وہاں جا کر کنسرٹ کرنا تھا اور ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنا تھا، شو ختم ہونے کے بعد وہاں پوری ٹیم نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ تصویر یں لیں، جب میں جانے کیلئے سڑک پر آیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی تصاویر بنوا لیں، جب ویڈیو بننا شروع ہو گئی تو اسی دوران 2 افراد جنہوں نے کالے ماسک پہنے ہوئے تھے آئے اور انڈے پھینک کر فرار ہو گئے ، اس کے بعد چار دن میری طبیعت ٹھیک نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ پھر میں نے سوچا کہ پولیس کو رپورٹ کروں، لیکن ریسٹورنٹ والوں نے مجھے کہا کہ ہمارے کیمرے ابھی چل نہیں رہے اور ہمارے سٹاف نے کوئی ویڈیو بھی نہیں بنائی، یہ کتنا بڑا جھوٹ ہے ، اس واقعہ کے تین ماہ بعد ریسٹورنٹ نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر لگائی ہے ، ویڈیو میں سیکیورٹی والا میرے ساتھ کھڑا تھا اور جیسے ہی وہ ہٹتا ہے تو یہ واقعہ ہوتاہے ۔
چاہت فتح علی خان کا کہناتھا کہ میں آپ کا ریسٹورنٹ بند کرواوں گا، آپ نے مجھے اس وقت ثبوت نہیں دیا تھا، اب میرے پاس ثبوت ہے او ر میں آپ کو کورٹ میں لے کر جاؤں گا، انشاء اللہ ، یہ سارا کام فیض اور ارم نے اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ مل کر کیاہے، یہ ڈرامہ رچایا گیاہے ، میں نے بہت کم پیسوں میں ان کا شو کیا، آپ مہمانوں کو بلا کر بے عزتی کرواتے ہوئے اور کچے پراٹھے کھلاتے ہو،مجھے یہ بھی کہا جاتاتھا کہ ’’ بدوبدی کیا حال ہے چوٹ زیادہ تو نہیں لگی‘‘۔
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) September 11, 2025






















