پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ بابراعظم پاکستان کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک اور ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، انہوں نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیا،پی سی بی بابراعظم کے فیصلے کا اخترام کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔بابر اعظم کا قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان
پی سی بی کی جانب سے جاری بابر اعظم اورچیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ورلڈکپ کی کارکردگی پر بات ہوئی اوربابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کا کہا گیا، تاہم انہوں نے اہلخانہ سے مشاورت کے بعد استعفیٰ دیدیا،بابراعظم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،پی سی بی ان کے فیصلہ کا اخترام کرتا ہے،اورچاہتے ہیں کہ بابر بطور کھلاڑی کھیلتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ذکا اشرف نے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک ہیں،وہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل اورہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،انہیں پی سی بی کا مکمل تعاون حاصل رہے گا،ہم بابراعظم کو ایک عظیم بلے باز کے طور پر ابھرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، جبکہ کپتانی کا اضافی بوجھ ہٹنے کے بعد بابر اپنی بیٹنگ پر توجہ دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔بابراعظم کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا
پی سی بی کے مطابق بابراعظم 49 ٹیسٹ میچز میں 3772 رنز اسکور کرچکے ہیں،ا نہوں نےٹیسٹ میچز میں 9 سنچریاں،26 نصف سینچریاں بنائیں۔
اس کے علاوہ پی سی بی نے مکی آرتھر سمیت کوچنگ اسٹاف کے عہدے تبدیل کردیئے،تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری رکھیں گے، جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔