بابراعظم کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔
ورلڈ کپ 2023ء میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔
Presenting our captains 🇵🇰@shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023
شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں رواں سال لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 8 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے قائد کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔