خیبرپختونخوا نے افغانستان کے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور نےاپنے بیان میں کہا وفاق کی طرف سے ہمیں پیغام ملا ہے کہ افغانستان سےرابطہ کریں،ہماری وفاقی حکومت سے بات ہوئی اور وفاق نے آمادگی ظاہرکی ہے،وفاق کے ساتھ افغانستان کے ساتھ رابطہ کرنے سےمتعلق بات ہوچکی ہے،صوبے کے پاس دیگر ممالک سے رابطہ کا اختیار نہیں، وفاق کے پاس ہے۔
وزیراعلی امین گنڈا پور نےمزید کہااس ملک کا یہ حال ہے وزیراعلی ہوں پاسپورٹ بنانےکی کوشش کی مگر پاسپورٹ بنا کرنہیں دے رہے،9 مئی سے میرا پاسپورٹ بلاک ہےمگر میں افغانستان بغیر پاسپورٹ کے بھی چلا جاونگا۔






















