وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں گزشتہ روز سے جاری بارش سے 4 اموات کی تصدیق کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہ بھٹو کا دورہ کیا،اورملیرندی کاجائزہ لیا،میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا لیاری ندی میں کافی پانی آیا ہے،آج شہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیا،کیرتھرکی پہاڑیوں سے بارش کاپانی تھڈوڈیم سےاوورفلوہوا،صورتحال ابھی قابو میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں طوفی بارش سے تھڈوڈیم بھرگیا، لیاری اورملیرندیاں بپھر گئیں،پانی آبادیوں میں داخل
مرادعلی شاہ نےمزید کہاافسوس ہوتا ہےان لوگوں پرجو بلاوجہ تنقید کرتےہیں،تنقید لسانی بنیادپربالکل نہیں ہونی چاہیے، کوشش کریں گے اپنی کوتاہیوں سےسبق سیکھیں،مئیرکراچی ساری رات سڑکوں پررہے، کل بلاول کےساتھ سکھراورگڈوبیراج کا معائنہ کیاتھا،سیلاب کے حوالےسے ہماری تیاری پوری ہے،کراچی میں 7ستمبرسےبارشوں کی پیشگوئی تھی،پورے سندھ میں بارشیں ہورہی ہیں۔
کراچی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث تھڈوڈیم بھرگیا،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات بھرشہر کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربتایا کہ چیف سیکرٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی ہے،جس کے بعد پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے،اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔






















