پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 9 مئی سے متعلق ایک اور کیس میں بری ہوگئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے سے متعلق 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی اہم رہنماؤں کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید اور خدیجہ شاہ کو5سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا۔
فیصلے کے مطابق عدالت نے مجموعی طور پر 39 ملزمان میں 18 کو قید کی سزائیں سنائیں جبکہ روبینہ جمیل سمیت 21 افراد کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔






















