سندھ پر اثر انداز مون سون سسٹم ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا،محکمہ موسمیات نے شہر میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ستمبر میں بھارت کی جانب سے ڈیپریشن داخل ہونا غیر معمولی ہے،ملیر ندی میں بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی،سندھ میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا،سندھ کے جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
کراچی صبح سےجاری ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوارہوگیا،شارع فیصل،طارق روڈ، صدر،ایم اےجناح روڈ،گلشن اقبال، جمشید روڈ گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ،ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ،اولڈ سٹی ایریا کے اطراف میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا۔
دوسری جانب حیدرآباد میں رات گئے سے وقفے وقفے سے جاری ہلکی و تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق چھٹی کا اعلان محکمہ موسمیات،پی ڈی ایم اےجاری الرٹ کی روشنی میں کیا گیا
آج تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔






















