پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 155000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کےپہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں کاروبار کا آغاز 780 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا،جس کے بعدمارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 155000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی۔
کاروبار کےدوران انرجی،آئل اینڈ گیس کےبلوچپس شیئرز میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھی گئی، سیمنٹ کمپنیز کے بلوچپس شیئرزپر بھی سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں،گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہارکیاکہا یہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کےحکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ حال ہی میں چین کےنجی شعبے کےساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کےاربوں ڈالر کے معاہدےاور مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے ہیں،جس سےسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،نئی سرمایہ کاری سےصنعتیں قائم ہوں گی،برآمدات بڑھیں گی اور روزگار کےمزید مواقع پیدا ہوں گے۔
انہوں نےمعاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی اقدامات کی بدولت ملکی معیشت بہتر سمت میں گامزن ہے۔





















