خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کیلئے اب لائسنس رکھنا لازمی ہوگا۔ اساتذہ کو بغیرلائسنس پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دستاویز کے مطابق اساتذہ کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم باقاعدہ ریگولیٹری باڈی قائم کرے گا۔
صوبے میں صرف رجسٹرڈاورلائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کااختیار ہوگا، اساتذہ کی رجسٹریشن کیلئے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم باقاعدہ ریگولیٹری باڈی قائم کرے گا۔
ریگولیٹری باڈی لائسنس اپروول دے گی، معیارپرپورااترنے والے اساتذہ کولائسنس جاری ہوگا، اساتذہ کی کارکردگی اور بہترین کام کرنے پر لائسنس کی تجدید ہوسکے گی۔






















