غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 69 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صییہونی فوج نے غزہ سٹی کے آخری بچ جانے والا رہائشی ٹاؤر کو بھی بمباری سےتباہ کردیاگیا،محکمہ صحت غزہ کےمطابق 24 گھنٹے میں مزید 69فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے،شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 300 ہوگئی۔
دوسری جانب عرب ممالک نےفلسطینیوں کی بےدخلی کے منصوبے کو مسترد کردیا،نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا نے غزہ جانے والے فلوٹیلا میں سوار ہونے کا اعلان کردیا۔





















