خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پرفائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لوئرکُرم مہورہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی دڑادار سے صدہ جا رہی تھی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال صدہ منتقل کردی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔






















