سینیٹر فیصل واوڈا نےستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی صحافیوں میں مٹھائی بانٹ دی۔
27 ویں ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سینیٹر فیصل واوڈا مٹھائی کی ٹوکری لےکرپارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے سما سےگفتگو کرتےہوئےکہا پہلےہی بتا رہا ہوں کہ ترمیم کو منظور ہی سمجھیں، ترمیم کی ہرشق کی خوشی ہے،ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے،
مزیدکہاجتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں، جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی،آپ 27 ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔






















