افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 411 سے تجاوز کرگئی، 3 ہزار 251 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
افغان حکام کےمطابق گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلےمیں 14 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 251 ہے۔
ہلال احمرافغانستان کا کہنا ہےکہ زلزلے سے 8 ہزار سے زائد گھر مکمل تباہ ہوگئے،زلزلے سےسب سے زیادہ نقصان صوبےکنڑ میں ہوا ہے ،زلزلے سے کم از کم پانچ صوبوں میں اموات ہوئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے،بہت سے لوگ اپنی چھتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں،حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ روز افغانستان میں 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،مرکز افغانستان میں تھا جبکہ گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، بعد میں 4.5 شدت کے آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
صوبہ کنڑ کے 6 اضلاع شدید متاثر ہیں۔ 3 گاؤن صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ جلال آباد شہر اور دیگر صوبے بھی شدید متاثر ہیں





















