امریکا اور برطانیہ نےمشرق وسطیٰ میں اسرائیلی مظالم کا مقابلہ کرنے والی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس سے وابستہ افراد اور گروہوں پر مزید پابندیاں لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ کا دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ہے، جنہیں بے پناہ ظلم ڈھاتا دہشت گرد اسرائیل نظر نہیں آرہا، لیکن ظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے مجاہدین کی تنظیم حماس ان کی آنکھوں میں کھٹک رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے حماس سے وابستہ افراد اور گروہوں پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے سات اکتوبر کے بعد تیسری بار حماس پر پابندیاں لگائی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ حماس کی صلاحیتوں کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اتحادیوں کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت پرسفری پابندیاں۔ اثاثے منجمد اور اسلحے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔