وزیراعظم شہبازشریف کی بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بڑھا کرپاک چین تعلقات مزید بے مثال بنانے پر اتفاق کیا۔
چینی صدرشی جن پنگ نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کےعزم کا اعادہ کیا، چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بھی دوسرے مرحلےمیں داخل ہوچکا،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں توجہ پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر ہے۔
اس موقع پرشہبازشریف نےچینی صدرکی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئےکہا سی پیک کے اگلےمرحلےکیلئےمل کرکام جاری رکھنےکی خواہش کا اظہارکیا،کہا سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت کا ثبوت ہیں۔
وزیراعظم نےصدر شی جن پنگ کوپاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پردورہ پاکستان کی دعوت بھی دی،چینی صدر نےوزیراعظم شہباز شریف کو اقتصادی ترقی میں بھرپورحمایت کا یقین دلایا،چینی صدر سے ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اورفیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔






















