صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پائلٹ میجرعاطف،معاون پائلٹ میجرفیصل،جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہوا، سیلاب متاثرین کی خدمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں،
اللہ تعالیٰ ملک وقوم کو اپنے حفظ وامان میں رکھے۔






















