آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ جو پاکستانی کرنسی میں 3 ارب 92 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ انعامی رقم 2022 کے ایڈیشن سے تقریباً 4 گنا زیادہ ہے۔
ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو ایک ارب 26 کروڑ 78 لاکھ سے زائد رقم ملے گی۔ رنر اپ کو 63 کروڑ 39 لاکھ سے زائد انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو کم از کم 7 کروڑ 7 لاکھ روپے ملیں گے۔ ویمنز ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے شروع ہوگا۔






















