پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر حسن نوازکےگھربیٹےکی ولادت ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں شاندار تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،قومی کرکٹر نے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
واضح رہےکہ قومی سلیکشن کمیٹی نےشارجہ کے3 ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ،جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا سیریز کے لیےنوجوان مڈل آرڈر بیٹرحسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو شامل کرلیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔





















