وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مشرقی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر شدید اظہار افسوس کیا۔ کہا سیکڑوں قیمتی انسانی زندگیوں کے نقصان اور درجنوں قصبوں کی تباہی پرمتاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے متاثرین کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا ۔ مشکل کی گھڑی میں افغانستان کو ہرممکن امداد کی پیشکش بھی کی۔
واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے سے افغان صوبہ کنٹر اور ننگرہار میں 800 افراد جاں بحق جبکہ 2800 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔






















