پشاور میں آٹے کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
پشاور ایک ہفتے میں 20 کلو تھیلے میں مزید 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ فی کلو میں 10روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ 20 کلو تھیلے کی قیمت 1750روپے سے بڑھ کر2000روپے تک پہنچ گئی۔ پرچون میں فی کلوآٹا 90روپے سے بڑھ کر100سے105 روپے کلو ہوگیا۔
تاجروں کے مطابق گندم کے نرخ 3 ہزار روپے فی 40 کلوگرام سے 3ہزار 250 روپے ہوگئے، گندم کی قیمتوں میں مزید اضافے سےآٹا بھی مزید مہنگا ہوگا۔






















