لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بانی پی ٹی آئی کے بھانجےملزم شاہ ریزخان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،سماعت کے دوران ملزم کےوکیل نےدلائل دئیےکہ ملزم شاہ ریزخان 9 مئی کولاہورمیں موجود نہیں تھا،وہ اپنےدوستوں کےساتھ چترال میں تھا،وکیل نےعدالت میں ملزم کے دوستوں کے بیان حلفی پیش کئے۔
وکیل نےعدالت کوبتایا کہ ملزم شاہ ریزخان پاکستان کا بہترین اتھلیٹ ہے،انھیں بانی پی ٹی آئی کا بھانجا ہونےکی وجہ سےملوث کیا گیا،عدالت سےاستدعا ہےکہ ملزم شاہ ریز خان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔
تفتیشی افسر نےکہا ملزم سے ڈنڈا برآمد کرلیا فوٹو گرامیٹک ٹسٹ کرا لیا گیا ہے،وقوعہ کی تفتیش مکمل کرنی ہے مزید ریمانڈ دیا جائے،بعدازاں عدالت نے شاہ ریز خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔





















