سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب کے نو متاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم مؤخر کردی گئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنزسینئر کےمطابق سیلاب متاثرہ اضلاع لاہور،شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ،ملتان،مظفرگڑھ اور بہاولپور میں پولیو مہم مؤخرکی گئی،اعلامیے کےمطابق راولپنڈی،اٹک، میانوالی،فیصل آباد،ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں انسداد پولیومہم شیڈول کےمطابق ہوگی۔
نیشنل ای او سی نےعوام سے اپیل کی ہےکہ مہم کےدوران جب بھی پولیو ٹیم آپ کےدروازے پر آئے، تو ان سے تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔






















