عید میلاد النبیؐ کے موقع پر 11 اور 12 ربیع الاول کو کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے جارہے ہیں۔
کراچی میں 11 ربیع الاول بروز جمعہ اور 12 ربیع الاول بروز ہفتہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس سے تمام ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک مالکان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔



















