اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ میں بدترین بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کرگئی،اسرائیلی حکام کاکہنا ہےکہ آنے والے دنوں میں فوجی کارروائیاں بڑھیں گی،الزیتون کے علاقے میں حماس اور اسرائیلی فوج کےدرمیان شدید لڑائی جاری ہے،القسام بریگیڈ کاکہنا ہےکہ اسرائیلی اہلکاروں کےلئے آنے والے ہیلی کاپٹروں پر بھی فائرنگ کی گئی،حماس سےجھڑپ میں ایک فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے،چارفوجیوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے،جن کےبارےمیں خدشہ ہے کہ انھیں اغواکرلیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالےہینیبل پروٹوکول جاری کردیا ہے جس کےتحت فوجیوں کو ہرحال میں اغوا ہونے سے بچانے کےلئے شدید طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے،چاہے اس میں ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے ۔۔
غزہ سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش اوردوسرے کی باقیات ملی ہیں،القسام بریگیڈکےترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے اسرائیلی فوج کےحملوں سےیرغمالیوں کی زندگیوں کوخطرہ ہے۔





















