مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے، 13 جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب اور 1 کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، 3 افراد پنجاب اور اور 1 شخص کے پی میں زخمی ہوا، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 606 گھروں کو نقصان بھی پہنچا جبکہ 505 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے 28 اگست تک جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 819 ہو گئی، بارشوں اور سیلاب سے اب تک مجموعدی طور پر 1111 زخمی ہوچکے ہیں ، پنجاب میں 182،خبیرپختونخوا میں 479 ، سندھ 57 اور بلوچستان میں 24 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر 28 اور اسلام آباد میں 8 افراد جان سے گئے ، 26 جون سے ابتک 8658 گھروں کو نقصان پہنچا اور 6138 مویشی بھی مارے گئے۔





















