ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق غیر ملکی طلبا اور دیگر کو لامتناہی قیام کی اجازت سے امریکی شہریوں کو نقصان ہوا۔ قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبا کا قیام اسٹڈی پروگرام کی مدت تک محدود ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویزا کے غلط استعمال اور غیرملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پرٹرمپ انتظامیہ کا اقدام سامنے آیا ہے جس میں غیر ملکی طلبا، صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قانون منظور ہوا تو غیرملکی طلبا 4 سال سے زیادہ امریکا میں نہیں رہ سکیں گے جبکہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندے ابتدائی طورپر 240 روزقیام کرسکیں گے۔غیرملکی طلبا اور میڈیا نمائندگان کو ریگولر جانچ پڑتال سے گزرنا ہوگا۔



















