مقبوضہ کشمیر میں بارش کا50 سال کا ریکارڈٹوٹ گیا۔ وادی میں سیلابی ریلوں سے تباہی، ہلاکتیں 41 ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بارش کا50سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا، مقبوضہ وادی میں 24 گھنٹے میں380 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مقبوضہ کشمیر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، ہلاکتیں 41 ہوگئیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں10ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سیلابی ریلے متعدد پُل اور سڑکیں بہالے گئے،گاڑیاں اور متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔




















