وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا پنجاب میں سیلاب سے حکومتی غفلت کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ادارے الرٹ نہ ہوتے تو تباہی زیادہ ہوتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےدریائے راوی کےدورے پرمیڈیا سےگفتگو میں کہا دریائے راوی، چناب اور ستلج میں ابھی سیلابی صورتحال ہے،میں نےاپنےزندگی میں کبھی راوی میں اتنا پانی نہیں دیکھا،تمام متعلقہ اداروں سے آئندہ سال کے لیے سیلاب سے بچاؤ اور نقصانات سے بچنے کے لیے منصوبہ طلب کرلیا ہے،اس سال مون سون جلدی آیا،اگرادارےالرٹ نہ ہوتےتوتباہی زیادہ ہوتی،لوگوں کوبروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مزیدکہا ہرجان قیمتی ہے اوراس کا نقصان ناقابل تلافی ہے،پنجاب حکومت ہرمتاثرہ کے پاس پہنچے گی،ہرمتاثرہ شخص کےنقصان کا ازالہ کیا جائے گا، دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب کےعوام کیساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا اس چیز پرکام کر رہے ہیں کہ سیلابی پانی کو کس طرح ذخیرہ کیا جاسکتا ہے،اب پانی کا بہاؤ کم ہونا شروع ہو رہا ہے،ہمیں سیاست سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے
اس سے قبل وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شاہدرہ کے مقام پر کشتی میں سوار ہوکر سیلاب کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔






















