بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں ایریا سپروائزر عبدالقادر شہید ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق چمن میں روغانی تھری یونین کونسل میں پولیوٹیم پر حملے میں ایریا سپروائزر عبدالقادر شہید ہوگیا ۔ حملے میں دو خواتین پولیو ورکرز محفوظ رہی۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔






















