خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کونئے ضلع پہاڑ پور کے بارے میں فزیبلٹی رپورٹ 3 دنوں میں بھجوانے کی ھدایت کردی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو نیا ضلع پہاڑ پور بنانے کی رپورٹ سفارشات کے ساتھ بھجوانے کا مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جس میں مالی اور انتظامی تقسیم کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔
رپورٹ میں نئے ضلع کے صدر مقام ، رقبے ، آبادی اور تحصیلوں کی سفارشات تیار ہونگیں۔ پہاڑ پور ضلع کن نیبرھڈ کونسلز، ویلج کونسلزاور پٹوار حلقوں پر مشتمل ہوگا اس کی تفصیل بھی دی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے 14 اگست کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر پہاڑپور کو ضلع بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو عملی شکل دینے کے باضابطہ کام شروع کروا دیا گیا ہے۔






















