امریکی شہر مینیا پولس کے ایک چرچ میں قائم اسکول میں فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے
مینیاپولس کے کیتھولک اسکول میں حملہ آور نے اندھادھند گولیاں برسادیں ۔ دو بچے ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
حملہ آور نے اسکول کے گرجاگھر کی کھڑکیوں سے فائرنگ کی، فائرنگ کا وقعہ اس وقت پیش آیا، جب اینونساییشن کیتھولک اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کے صرف دو دن گزرے تھے، یہ ایک نجی پرائمری اسکول ہے جس میں تقریباً 395 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعہ پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا وائٹ ہاؤس اس خوفناک صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا۔




















