ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عرفان علی کا ٹھیا کا کہناتھا کہ قادرآباد ہیڈورکس کے ٹوٹنے سے حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقے شدید متاثر ہوں گے، ڈپٹی کمشنرز کو شہریوں کے فوری انخلا کی ہدایات جاری کر دی ہیں،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں،قادر آباد ہیڈ ورکس پر مسلسل پانی کا دباؤ ہے۔



















