ضلع ننکانہ صاحب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی۔
ترجمان کے مطابق حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں اور بیڑے کے ذریعے دریائے راوی پار کرنے پر پابندی عائد ہوگی،دریائے راوی اورضلع کی نہروں و ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ کرتارپورمیں سیلاب سے 2 سے 3 سو لوگ پھنس گئے، پاک فوج کا آپریشن جاری
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ننکانہ ضلع کےسیلاب زدہ علاقوں میں رہائش نہ چھوڑنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی،ننکانہ ضلع میں دریا اور نہروں کے پلوں پر کھڑے ہونے پر بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
پرائیویٹ آپریٹرزکو دریا عبور کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے (این او سی) حاصل کرنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے دفعہ 144 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔






















