ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نےتنخواہیں بڑھانےکی منظوری دی۔
سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیرقانون ضیاء الحسن لنجار، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم ،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےارکان شریک ہوئے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ساڑھے چارلاکھ روپے مقرر کردی گئی۔
جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کرتےہوئے کہا تنخواہ میں اضافےکے بعد اراکین اسمبلی کی بیسک تنخواہ 50 ہزار سے بڑھ کر 3 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔






















