پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل انٹرنیٹ پیکجز کی بڑھتی قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے اسے مہنگائی کا شاخسانہ قراردے دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق موبائل انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہوا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کمرشل افیئرز عادل عمر خلیل نے سما سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ ٹیرف اب بھی دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے ڈومیننٹ آپریٹر جاز کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ مستقبل میں اسپیکٹرم آکشن اور رائٹ آف وے چارجز کے بعد انٹرنیٹ پیکجز میں مزید بہتری کا امکان ہے۔






















