حافظ آباد میں سیلاب زدہ علاقہ بہک احمد یار میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حافظ آباد میں سیلاب زدہ علاقہ بہک احمد یار میں ایک شخص سانپ کاٹنے اور دوسرا سیلابی پانی میں بہہ کرجاں بحق ہوا،علاقہ مکینوں کے دس سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے۔
بہک احمد یار سمیت درجن سے زائد دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا،دریائے چناب میں خانکی بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چنیوٹ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا
خانکی بیراج پر پانی کی آمد و اخراج 10 لاکھ 1 ہزار 489 کیوسک ہو گئی،قادر آباد بیراج کے مقام پر پانی کی آمد واخراج 8 لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے،اس کےعلاوہ نالہ پلکھو اورنالہ ایک میں بھی شدید طغیانی کی کیفیت ہے،لویری والا،ٹاہلی والا،نوگراں،دولت آباد،ہری پورمکمل طور پر سیلاب کی لپیٹ میں آگئے۔
اسکےعلاوہ رانا بہرام،ٹھٹھی بلوچ،فقیرانوالی میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا،انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذکردی گئی،بیلہ کےدیہی علاقہ جات سے شہری نقل مکانی کر رہےہیں،شہرکےپوش علاقوں سے بھی شہری گھریلوسامان سمیت محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔






















