مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈہ میں کلاؤڈ برسٹ سے، 4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈوڈہ میں سیلابی ریلوں نے کئی گھر تباہ کردیئے،کئی افراد لاپتہ ہیں،لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں اور پلوں کو نقصان ،جموں سرینگر ہائی وے بند ہے،
کلاؤڈ برسٹ کے بعد وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے ڈوڈہ میں ہنگامی حالت نافذ کردی،اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر اوربھارتی ریاست اترکھنڈ میں کلاوڈ برسٹ سے کافی نقصان اور اموات ہوچکی ہیں۔






















