فرانس میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ عینی شاہد نے منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
حادثہ فرانس کے شہر روسپورڈن میں پیش آیا ۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران پانی بھرنے کی کوشش میں ہیلی کاپٹر تالاب میں گر کر تباہ ہو گیا ۔
حکام کے مطابق پائلٹ ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افسر اور ایک عینی شاہد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




















